گلوبل زلمی لیگ کے لیے دنیا بھر میں زلمی ٹیموں کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری

image
گلوبل زلمی لیگ اکیس مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ سولہ ممالک سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

پشاور زلمی کے زیر اہتمام گلوبل زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد اکیس مارچ سے اسلام آباد میں ہوگا ۔لیگ میں دنیا کے سولہ ممالک سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ لیگ کی تیاریوں کے لیے دنیا بھر میں سرگرمیوں کا سلسلہ جاری یے۔کوریا میں انچیون زلمی اور بحرین میں ماناما زلمی کے بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔

جنوبی کوریا کے شہر اتیوان میں انچیون زلمی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

گلوبل زلمی لیگ کے لیے ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کریں گی۔

پشاور زلمی پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز ہے جس کے تیس سے زائد ممالک میں رجسٹرڈ فینز کلز اور ٹیمیں موجود ہیں
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts