پشاور زلمی کے چیرمین جاوید ًآفریدی نے شارجہ کے نائب حاکم شیخ عبداللہ بن سالم القاسمی سے ملاقات کی۔
جاوید آفریدی نے اس موقع پر شیخ عبداللہ بن سالم القاسمی کو پشاور زلمی کی شرٹ
پیش کی .جاوید آفریدی نے شارجہ کے نائب حاکم سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر معمولی
نوعیت کے جرائم میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی ۔شیخ عبداللہ بن
سالم القاسمی نے موقع پر ہی اس معاملے پر غور کی حامی بھرلی۔