(گرانٹس)یو ایس ایمبیسڈر فنڈ کے تحت 200 نئے عطیات

image
کراچی: امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) نے ’’ایمبیسڈر گرانٹ فنڈ‘‘ کے تحت فنڈنگ کے نئے مواقع کا اعلان کیا ہے۔ 2017ء سے 2022ء تک کے نئے پنج سالہ دور میں 200 نئے عطیات )گرانٹس(ان اداروں کو دیے جائیں گے جو پاکستانی عوام کی معاشی و سماجی حالت کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کررہے ہیں۔

یوایس ایڈ کے سندھ اور بلوچستان کے ڈائریکٹر مائیکلرائیشکیشن نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے دیگر پروگراموں کے ذریعے کی جانے والی بڑے پیمانے کی سرمایہ کاری بھی اہم ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ نچلے پیمانے پر دی جانے والی امداد زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے جن سے لوگوں کو مقامی طور پر بااختیار بنایا جاتا ہے۔‘‘

’’یو ایس ایمبیسڈر فنڈ‘‘ کے ذریعے پاکستان کے ان ترجیحی شعبوں میں امداد دی جاتی ہے جن کا تعین پاکستان میں امریکی سفیر کرتے ہیں۔ عطیات)گرانٹس( کے حالیہ پروگرام کے تحت یو ایس ایڈ آرٹس اور ثقافت کے فروغ، قدرتی آفات سے حفاظت، متبادل توانائی کے چھوٹے منصوبوں، چھوٹے کاروبار اور پس ماندہ طبقات کی بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں معاونت فراہم کرے گا۔ نجی شعبے کے ادارے، این جی او اور غیر حکومتی تعلیمی و تحقیقاتی ادارے خصوصاً خواتین کی سربراہی میں کام کرنے والے ادارے اس پروگرام کے تحت عطیات)گرانٹس(کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایمبیسڈر فنڈ کے گزشتہ دورانیے میں 346 عطیات )گرانٹس (فراہم کیے گئے تھے جن سے 20 لاکھ پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts