یواے ای میں بسنے والے پاکستانی اور کرکٹ فینز کو پشاور زلمی کا سیلوٹ
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے یواے ای میں پاکستان سپر لیگ فور کے میچز
کے کامیاب انعقاد پر تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے-
جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ یواےای میں بسنے والے پاکستانیوں اور کرکٹ فینز کی
پاکستان اور پی ایس ایل سے محبت لازوال ہے۔ ملک اور اپنوں سے دور روزگار کی تگ ودو
میں رہنے ان پاکستانیوں نے اس وقت پی ایس ایل کو یواےای میں کامیابی سے ہمکنار کیا
جب پاکستان بین الاقوامی کرکٹ سے محروم تھا۔ملک سے محبت اور پی ایس ایل کو کامیاب
برانڈ بنانے پر پشاور زلمی ان فینز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
جاوید آفریدی نے کہا پشاور زلمی کا پورا اسکواڈ پی ایس ایل میچز کھیلنے دس مارچ کو
کراچی پہنچے گا ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کرکٹرز کراچی
آنے کے لیے بے تاب ہیں اور انشاللہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد تاریخی
اورمستقبل میں ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی میں معاون ثابت ہوگا-