پشاور زلمی نے وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم میں حصہ لیا۔۔ ڈیرن سیمی نےگورنرہاؤس آنے کو باعث فخر قرار دیا۔۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پشاور زلمی کےچیئرمین جاویدآفریدی اور کپتان ڈیرن
سیمی کو گورنرہاؤس دورہ کی دعوت دی۔ ڈیرن سیمی اور جاویدآفریدی نے گورنرہاؤس میں
پودا لگاکر وزیراعظم کے دس ملین ٹری سونامی مہم میں زلمی فیملی کی جانب سے حصہ
ڈالا۔ ڈیرن سیمی کاکہناتھاکہ انہیں اپنا بچپن یاد آگیا جب وہ اپنےوالدین کے ساتھ
کاشتکاری کیا کرتے تھے۔ میں ہرکسی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ماحول کو ہرا بھرا بنانے
میں اپنا کردار ادا کریں ۔ تاکہ ہم لوگ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہریالی
کی حفاظت کرسکیں۔۔انکا مزید کہناتھاکہ پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کےہوم کراؤڈ کےسامنے
کھیلنے کےلئے پرجوش ہے۔ وہ اپیل کرتے ہیں کہ کراچی کےلوگ آکر انکی ٹیم کو سپورٹ
کریں۔ چیئرمین جاویدآفریدی نے دعوت دینے پر گورنرسندھ کا شکریہ ادا کیا اور شاندار
سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔