اب 8 مارچ کو یومِ خواتین پر عورت مارچ کی جگہ قمری مارچ ہوا کرے گا۔۔۔

image

آج کل سوشل میڈیا پر ہر طرف خلیل الرحمٰن، ماروی سرمد اور عورت مارچ کے ہی چرچے ہیں۔ جِسے دیکھو اس کے پاس بات کرنے کو صرف یہ ایک موضوع ہی رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی نیوز اینکر 'جمیل فاروقی' نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ 'قمر صاحب بہت غلط کیا آپ نے دانش کو مار دیا۔ دانش کا کریکٹر آپ کرتے تو بندی کی چھترول پکی تھی، قمر صاحب! آپ نے تو جسم کی مرضی والوں کی کمر ہی ٹھوک دی۔ اب 8 مارچ کو یوم خواتین پر عورت مارچ کی جگہ جگہ شاید قمری مارچ ہوا کرے گا اور تمام لبرلز آپ جیسے مرد کے پتلے جلائیں گے'۔


جمیل فاروقی کے اِس ٹوئٹ کا ماروی سرمد نے بھرپور جواب دِیا اور کہا 'بیٹا، طبیعت ٹھیک ہے آپ کی'؟

جواب میں جمیل فاروقی نے لکھا 'آنٹی میں اپنے ماں باپ اور دھرتی ماں کا بیٹا ہی ٹھیک ہوں، دونوں گزر گئے ہیں، اس جہان میں میرے لئے آپ کے منہ سے بیٹا سن کے ان کی روح ہی نہ کانپ جائے کہیں، خدارا دوبارہ بیٹا مت کہئے گا، باقی میری تو طبیعت ٹھیک ہے۔ آپ اپنی سنائیں۔ سب ٹھیک ٹھاک ناں؟'


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US