ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافے کے پیش نظر ملک میں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بنانا ضروری ہوگیا ہے۔
جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب تک شہریوں کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے، محرومیوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ انہوں نے موجودہ چار صوبوں کو چند خاندانوں کی اجارہ داری برقرار رکھنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اب شراکتی اور شمولیتی جمہوریت کی ضرورت ہے۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں نئے انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں جبکہ سندھ میں بھی انتظامی تقسیم ناگزیر ہے۔