خیبر پختونخوا میں اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

image

آڈٹ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت کے دور میں مختلف محکموں کے اخراجات میں 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں اور مشکوک ادائیگیاں سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ میں ایک ارب 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ٹھیکوں کی مشکوک منظوری، 90 کروڑ 81 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیوں اور 60 کروڑ روپے سے زائد کے غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹھیکیداروں کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزیوں پر کارروائی نہ ہونے سے 37 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد کے مالی نقصان کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران 11 کروڑ 70 لاکھ 9 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، جس کی آڈٹ حکام نے تصدیق بھی کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US