واہ بچپن کی یاد تازہ ہو گئی! دیکھیں کچھ ایسی چیزیں جو آپ نے بھی اپنے بچپن میں ضرور استعمال کی ہوں گی

image

ہمیں اپنا بچپن بہت یاد آتا ہے کیونکہ ہماری بہت سی یادیں ہمارے بچپن کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، ہماری شرارتیں موج مستیاں کھانا پینا، سونا کسی قسم کی فکر آزاد ہونا، لیکن جب ہم بڑے ہو جاتے ہیں تب ہمیں اپنے بچپن کے گزارے ہوئے خوبصورت لمحات بے حد یاد آتے ہیں۔

بچپن میں استعمال کی جانے والی چند چیزوں کی آج ہم بات کریں گے جن کو یاد کر کے ہمارا معصوم اور حسین بچپن کی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں اور یقیناً آپ کا بچپن بھی انہیں چیزوں کو استعمال کر کے گزرا ہوگا۔

جب کبھی برسات کے موسم میں اور گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہو جاتا تھا تب ہم کاغذ کی کشتیاں بنا کر پانی میں گھمایا کرتے تھے اور وہ تیرتی ہوئی بہت آگے نکل جایا کرتی تھیں۔

لوڈو کھیلنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا، بچپن میں سب کا پسندیدہ کھیل لوڈو بچے بڑے سب مل کر کھیلا کرتے تھے اور اس سے لظف اندوز ہوتے تھے۔

آئس لولی کا سوچ کر فوراً منہ میں پانی آنے لگ جاتا ہے اور یہ ہمارے بچپن کی سب سے مزیدار چیز ہوا کرتی تھی۔ رنگ برنگی آئس لولی کھا کر زبان بھی اسی رنگ کی ہو جاتی تھی جو کہ ہمارے بچپن کی بہترین یادوں میں سے ایک یاد ہے۔

بچپن کی ایک اور میٹھی یاد جب ہم دوستوں کے ساتھ گلیوں میں لٹو گھما کر خوب محظوظ ہوتے تھے اور باقاعدہ طور پر لٹو گھمانے کے مقابلے ہوتے تھے اور جیت کی خوشی کے ساتھ لٹو کی اہمیت اور بڑھ جاتی تھی۔

ٹوکن والے ویڈیو گیم کا سوچ کر آج بھی کھیلنے کا دل چاہتا ہے۔ دو روپے میں ٹوکن خرید کر ویڈیو گیم کھیلنے کا مزا ہی کچھ اور ہوتا تھا اور دوکانوں پر دن رات لوگوں کا رش رہتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US