سال 2020 کا دوسرا سُپر مون آج ہو گا، آج کے سُپر مون کو سُپر وارم مون بھی کہا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سُپر مون کی شروعات شام 6 بج کر 33 منٹ پر ہوگی۔ چاند زمین کے بالکل قریب آ جائے گا اور بہت خوبصورت دکھائی دے گا۔
ذرائع کے مطابق چاند کی چودہ تاریخ کے باعث چاند کی روشنی99.7 فیصد تک زیادہ ہوگی۔ دوسری جانب چاند آج معمول سے چودہ فیصد زیادہ بڑا اور تیس فیصد زیادہ روشن ہوگا اور اس وقت چاند اور سورج کی کششِ ثقل سے سمندری لہریں بلند ہو جائیں گی۔
خیال رہے کہ سُپر مون پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا۔