محبت کی شادی کا دردناک انجام، جان فدا کرنے کے دعویدار شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

image

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک کر اسے جھلسا دیا۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ نسیمہ جس کی عمر 19 سال ہے اور اس کی محض ایک سال قبل ہی ذیشان سے محبت کی شادی ہوئی تھی۔ تاہم گھریلو ناچاقیوں اور روزمرہ کے جھگڑوں کے سبب شوہر نے انتہائی اقدام اٹھا دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزم ذیشان کی والدہ اور بہن کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس مرکزی ملزم ذیشان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US