ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی اپنے گھر میں محصور ہو کر رہ گیا ہے تاہم جب سے یہ لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے تب سے ہماری شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مختلف اور دلچسپ سرگرمیاں سرانجام دیتے نظر آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو چیلنج دیا۔
اداکار نے کہا کہ آپ سب مجھے ایسی گیمز کی ویڈیوز بنا کر بھیجیں جو ہم اپنی چھتوں پر کھیل سکیں لیکن کرکٹ اور عام گیمز کے علاوہ، ان کا کہنا تھا کہ کچھ کریٹو گیمز کی ویڈیوز بنائیں اور مجھے ٹیگ کریں، مجھے جو پسند آئے گی میں اسے ری پوسٹ کروں گا۔