25 لاکھ سے 4 لاکھ تک کا سفر، مایا خان کی آنکھیں نم کر دینے والی کہانی

image

پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ مایا خان نے حال ہی میں اپنی بھاری تنخواہ اور بعد میں اس میں آنے والی نمایاں کمی پر کھل کر بات کی ہے۔

مایا خان نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے ڈراموں ایک محبت سو افسانے سے کیا تاہم انہیں اصل شہرت مارننگ شو سے ملی۔ 2024 میں انہوں نے ڈرامہ مائی ری کے ذریعے شوبز میں واپسی کی جبکہ کبھی میں کبھی تم اور حالیہ ڈرامہ بڑے بھیا میں اپنے کردار وانیا پر بھی خوب داد سمیٹی۔

حال ہی میں مایا خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی تنخواہوں سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ گفتگو کے دوران مایا خان نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب وہ مارننگ شو کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لیا کرتی تھیں۔ ان کے مطابق معروف اینکر اقرار الحسن اکثر تجسس میں ان سے پوچھتے تھے کہ وہ کتنی تنخواہ لیتی ہیں۔

مایا خان نے مزید کہا کہ 2020 میں ایسا وقت آیا جب انہوں نے صرف 4 لاکھ روپے میں شو کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ ان کے بقول یہ لمحہ ان کے لیے انتہائی مشکل تھا اور انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ آسمان سے زمین پر آ گری ہوں۔ تاہم انہوں نے اس صورتحال کو اللہ کی طرف سے آزمائش سمجھا اور دعا کی کہ اللہ اس رقم میں برکت عطا فرمائے۔

مایا خان کا کہنا تھا کہ یہ رقم اللہ کی طرف سے تھی اور وہی 30 کو 30 کروڑ بھی بنا سکتا ہے۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے اور صارفین ان کی عاجزی اور ایمان کی تعریف کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US