رشنا خان اور شاہ زیب خانزادہ کی محبت کی داستان، جانیے کیسے ملاقات نے زندگی بدل دی

image

معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ رشنا خان نے حال ہی میں ایک میگزین کے ساتھ گفتگو میں اپنے شوہر اور کیس نمبر 9 کے مصنف اینکر شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی سنائی۔

رشنا خان نے بتایا کہ وہ 2013 میں ٹورنٹو فلم اسکول میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں جہاں ان کی ملاقات شاہ زیب خانزادہ سے ہوئی، جو ان کے خاندان کے دوست بھی تھے۔ ایک پروجیکٹ کے دوران شاہ زیب نے انہیں مدد فراہم کی۔ اس دوران وہ رابطے میں رہیں تاہم اس وقت شادی یا ڈیٹنگ کے بارے میں کوئی سوچ نہیں تھی۔

بعد میں دونوں کی ملاقات دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے دوران ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ رشنا خان نے بتایا کہ کراچی منتقل ہونا ان کے لیے بڑا تجربہ تھا کیونکہ وہ ایک مسافر کی زندگی سے گھر اور خاندان کے مرکز کی زندگی کی طرف آئیں۔

رشنا خان حال ہی میں جیو اینٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 میں اپنی بہترین اداکاری کی بدولت مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US