اپنوں کو کھونے کا احساس صرف انسانوں میں ہی نہیں جانوروں میں بھی ہوتا ہے۔۔۔ کیا گزرتی ہے اُن پر؟ جانیں رنجیدہ کر دینے والے حقائق

image

ہم سے ہمارا کوئی اپنا قریبی بچھڑ جائے یا انتقال کر جائے تو ہمیں اس کی کمی لازمی طور پر محسوس ہوتی ہے لیکن یہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی دیکھا گیا ہے کہ جب کسی جانور کا ساتھی روٹھ جائے تو اس کو انتہائی تکلیف ہوتی ہے کئی کئی دن تک وہ مایوس رہتا ہے اپنے ساتھی کی نعش کو دیکھتا رہتا ہے۔ جانیں کیسا رویہ یہ جانور اختیار کرتے ہیں جب ان کا کوئی قریبی مر جائے۔

٭ ہاتھی: سب سے زیادہ قدآور اور بھاری جسامت رکھنے والا ہاتھی اپنے ساتھی کے مرنے پر اتنا غمگین ہوجاتا ہے کہ تمام ساتھی اس کے اطراف دائرہ بنا کر بیٹھے رہتے ہیں اور اس کو خود انسانوں کی طرح مٹی میں دفنانے کی کوشش کرتا ہے اس کی نعش پر پانی ڈالتا رہتا ہے اور مکھیوں سے بچانے کی پوری کوشش کرتا ہے۔ ہاتھی اپنے تمام ساتھیوں کو زندگی بھر یاد رکھتا ہے کیونکہ قدرت نے اس کو بہت تیز یادداشت سے نوازا ہے۔

٭ بندر: بندر کے بارے میں دیکھا گیا ہے کہ جب بندر کا بچہ یا کوئی دوست مر جاتا ہے تو بندر اس کے غم میں تین سے چار دن شدید نڈھال ہوجاتا ہے اور مستقل اس کو سہلاتا رہتا ہے اور باقاعدہ بندر ساتھی کے بچھڑنے پر آنسو بہاتا ہے۔

٭ جنگلی بھیڑ: جنگلی بھیڑ جس کی دہشت شیر کے بعد دوسرے نمبر پر سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ بڑا خوفناک سا ہوتا ہے مگر جب اس کا کوئی قریبی بچھڑ جائے تو یہ چیخ چیخ کر آوازوں کے ساتھ روتا ہے اور اتنا حساس ہوجاتا ہے کہ اس کو کھانا پینا بھی اچھا نہیں لگتا اور ایک سنسان جگہ چلا جاتا ہے۔

٭ کوا: کوے بھی اسی طرح کا مزاج رکھتے ہیں اور اگر کوے کو پتہ چل جائے کہ اس کا ساتھی کس وجہ سے مرا ہے یا کسی انسان کی حرکت کی وجہ سے ساتھی مر گیا ہے تو یہ اس انسان کو خوب تنگ کرتا ہے اور یوں کہا جائے کہ کوا بدلہ لینے میں ماہر ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

٭ ڈولفن: ڈالفن مچھلی بھی اپنے بچے یا ساتھیوں کے مرنے پر غم کناں ہوتی ہے وہ ان کو اپنے منہ میں رکھ کر سمندر میں گھومتی رہتی ہے اور بالآخر جب اس کو صبر آجاتا ہے تو یہ کنارے پر آکر اس کو چھوڑ دیتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US