آج اور کل میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی

image

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب میں 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران میٹرو بس سروس، الیکٹرک بسوں اور سپیڈو بس سروس کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں تمام متعلقہ پبلک ٹرانسپورٹ سروسز 9 اور 10 محرم کو معطل رہیں گی تاکہ عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنایا جاسکے۔

ادھر پنجاب پولیس نے بھی صوبے بھر میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ حساس مقامات، جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US