چند سال قبل رمضان آیا روزہ رکھو جی قوالی ٹریک سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوا تھا۔ مشہور ہونے والی ویڈیو میں ایک لڑکا منفرد انداز میں لوگوں کو یہ بتاتا ہے کہ روزہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے رکھیں کیونکہ ہمارا مذہب بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے۔
خیال رہے جب یہ ٹریک سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا تب اس پر بے شمار میمز بھی بنائی گئی تھیں اور لوگ آج بھی بچے کی اس ویڈیو کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔
لیکن ایک اہم بات جو ہم نہیں جانتے وہ یہ کہ اس بچے کا نام رئیس انیس صابری ہے جو بھارت میں قوالی پڑھنے والوں میں سے ایک مشہور قوال ہے۔ ان کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش سے ہے اور انہوں نے بہت کم عمری میں ہی قوالی پڑھنے کا آغاز کردیا تھا۔
رئیس انیس نے چھ سال کی عمر میں پہلی قوالی پرفارمنس پیش کی تھی۔
مگر اب انیس صابری کافی بڑے اور بہت بدل چکے ہیں۔ ان کی نئی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔ آئیں ان کی نئی تصاویر دیکھتے ہیں۔