حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے اور ڈیزل کی 395 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 3 نومبر کے لیے ہے۔