اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر پتلو کو گلبرگ گرینز سے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد پولیس ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر سیالکوٹ منتقل کرگئی۔
پتلو پر الزام ہے کہ اس نے سیالکوٹ میں اپنی مہندی کی تقریب کے دوران انعامات کی تقسیم کے اعلان اور لالچ کے ذریعے بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کیا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے دو شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کو اسی مقدمے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔