رمضان المبارک کا مہینہ جس میں دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ صرف اللہ رب العزت کے لئے پورے دن گرمی کی شدت برداشت کرتے ہیں جس پر رب ہمیں بہترین اجر و ثواب عطا فرماتا ہے۔ رمضان کا مہینہ تمام مہینوں کا سردار کہلاتا ہے اور بے شمار نعمتیں ماہِ مبارک کے مقدس مہینے میں ہمیں حاصل ہوتی ہیں۔
رمضان شریف کا مہینہ تین عشروں پر مشتمل ہوتا ہے اور ہر عشرہ دس روز کا ہوتا ہے۔ رمضان کے تینوں عشرے اپنی اپنی خاصیت اور انفرادیت رکھتے ہیں اور مسلمان ہر عشرے میں اللہ کے سامنے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ رب العالمین نے ہمیں رمضان جیسے مہینے کا خاص تحفہ عطا فرمایا۔
رمضان کی راتوں کو تہجد کی نماز ادا کرنا بھی ہمیں اپنے رب سے قریب کر دیتا تو ہر مسلمان کو ان ایام میں اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنی چاہئے۔
ماہِ مبارک میں وہ دس بہترین کام کونسے ہیں جو ہمیں کرنے چاہئیں، وہ مندرجہ درج ذیل ہیں۔
1. رمضان المبارک کا مہینہ ایسا ہے جس میں اللہ ہمارے نیک کاموں کو بڑھاتا ہے، ہمارے گناہوں کو مٹا دیتا ہے ، اور ہمارے درجات بلند کرتا ہے۔ اور ہمیں اس مقدس مہینے کے دوران زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کا موقع دیتا ہے۔
2. صدقہ دینا ہر مسلمان کے لئے بہت ضروری ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جسے اللہ سب سے زیادہ پسند کرتا ہے۔
3. غصہ حرام ہے اور ہم سب کو اپنے غصے پر قابو پانا چاہئے اور ماہِ رمضان کا احترام کرتے ہوئے ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے۔
4. تراویح رمضان کی نماز ہے اور اس کی ادائیگی سے بے حد ثواب ملتا ہے، اپنے بھائیوں اور دوستوں کو بھی نمازِ تراویح پڑھنے کی تلقین کریں تاکہ اس کا ثواب آپ کو بھی ملتا رہے۔
5. روزہ رکھنے سے انسان کی روح پاک ہوجاتی ہے، گناہ گھٹ جاتے ہیں یہی تقویٰ کہلاتا ہے۔
6. ہمیں جب بھی جہاں بھی موقع ملے غریب اور ضرورت مند افراد کو خیرات و زکوٰۃ دے کر ایک اچھے مسلمان ہونے کا مظاہرہ پیش کرنا چاہئے کیونکہ اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔
7. یہ ایک حقیقت سے بھری بات ہے کہ جب ہم کسی کے ساتھ رحم دلی سے پیش آتے ہیں تو اللہ عزوجل ہم پر اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے اور رحم کرتا ہے۔
8. اپنے رشتے داروں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا ایک نہایت خوبصورت بات ہے جس پر ہمارے پیارے نبی نے بھی حقوق بیان فرمائے ہیں۔ اس ماہِ مبارک میں جن رشتے داروں سے آپ روٹھے ہوئے ہیں یا اگر وہ آپ سے ناراض ہیں تو ان سے معافی مانگ لیں کیونکہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
9. سب سے اہم بات یہ ہے کہ صبر کا حصول اور نیک سلوکی پہلے عشرے کی بنیادی تعلیمات ہیں۔ اپنے تمام کاموں میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں کے ہمیشہ ساتھ رہتا ہے۔
10. روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کریں اور اس میں موجود اللہ اور پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیغام اور احکامات کی پاسداری کریں کیونکہ یہی وہ پور نور کتاب ہے جو آخرت میں ہماری بخشش کا وسیلہ بنے گی۔