ملک کے بیشتر شہروں میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جنوبی علاقوں میں معمولی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 29 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1604 روپے رہی، جو اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 7 روپے کم ہے۔ گزشتہ ہفتے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1611 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت معمولی اضافے کے بعد 1572 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ اس سے گزشتہ ہفتے قیمت 1571 روپے تھی۔ اس طرح جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔