فیس بک ان دنوں استعمال ہونے والی سب سے زیادہ اہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ہے اور سب لوگ اس کو بے فکری سے استعمال بھی کررہے ہیں۔
مگر موبائل یا کمپیوٹر سے آپ صرف فیس بک ہی تو استعمال نہیں کر رہے ہوتے بلکہ اس کے علاوہ یوٹیوب، انسٹاگرام، واٹس ایپ اس کے علاوہ ہزاروں دوسری ویب سائٹس وغیرہ بھی دیکھتے رہتے ہیں۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ جب آپ فیسبک استعمال بھی نہیں کرتے اور اس دوران جو دوسری سائیٹس استعمال کرتے ہیں وہ سب فیس بک اپنے پاس ریکارڈ کرتی رہتی ہے مزے کی بات یہ ہے کہ چاہے آپ آن لائن ہوں یا آف لائن ہی کیوں نہ ہوں فیس بک ضرور اس پر نظر رکھتی ہے۔
اس بات کا مطلب یہ ہوا ہے آپ کا تمام استعمال شدہ ڈیٹا جس کو آپ اپنی سرچنگ ہسٹری سے تو ڈیلیٹ کردیتے ہیں مگر فیسبک اپنے پاس ایڈوانس میں سب محفوظ رکھتی ہے۔
کون سی ایپلیکیشنز استعمال کی گئی ہیں یہ جاننے کے لئے اس طریقہ کو آزمائیں!
٭ فیس بک سیٹنگ آن کریں اس میں 'Facebook Information' پر کلک کریں۔
٭ پھر 'Off Facebook Activity' پر کلک کریں۔
٭ یہاں آپ کو اسکرین پر سب سے اوپری حصے پر وہ مکمل لسٹ مل جائے گی جس میں سامنے ہی لائن سے ان تمام ایپس کے لوگو نظر آجائیں گے جو ایپ آپ نے استعمال کی ہوں گی۔
محفوظ شدہ اضافی دیٹا کو کس طرح ڈیلیٹ کریں؟
٭ اس کے لئے آپ سیٹنگ میں جاکر Facebook Information' پر کلک کر کے 'More Option' پر جائیں اور 'Manage Future Activity' پر کلک کر کے ساری ایپ ہسٹری ڈیلیٹ کر دیں جو فیس بک اب تک ریکارڈ کر چکا ہے۔
جانیں کس طرح آپ اپنا ڈیٹا ہمیشہ کے لیئے محفوظ بناسکتے ہیں ؟
٭ 'Manage Future Activity' میں جا کر'Future Off-Facebook Activity' پر کلک کریں اور اس کو OFF کر دیں۔
اس طریقے سے آپ اپنا تمام تر ڈیٹا محفوظ بناسکتے ہیں اور اپنی استعمال شدہ ایپلیکیشنز کو فیس بک کی نظر سے بچاسکتے ہیں۔