کیا آپ جانتے ہیں کہ جانوروں میں ایک جانور ایسا بھی ہے جس کی پانچ ٹانگیں ہوتی ہیں؟ مگر ایسا کیوں؟ جانیں

image

سبزہ خور جانور یعنی سبزیاں کھاتا ہے، پانی بھی کم پیتا ہے اور اپنی لمبی لمبی چھلانگیں لگانے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور کینگرو کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے یہ واحد بڑی جسامت والا جانور ہے جو چھلانگیں بھی لگا سکتا ہے اور تیر بھی سکتا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تمام جانوروں میں چار ہی ٹانگیں پائی جاتی ہیں اس سے زیادہ نہیں لیکن کینگرو وہ واحد جانور ہے جس کی پانچ ٹانگیں ہوتی ہیں۔



دراصل کینگرو کی دو چھوٹی ٹانگیں آگے کی جانب جبکہ دو بڑی ٹانگیں پیچھے کی جانب ہوتی ہیں اور جب یہ چلتا ہے تو اس کی پچھلی جانب والی ٹانگیں متحرک ہوتی ہیں جن کی مدد سے یہ چلتا ہے۔

لیکن جب یہ چھلانگیں لگاتا ہے تو اس کی پانچویں ٹانگ یعنی پشت پر موجود اس کی دم اس کو چھلانگ لگانے میں مدد دیتی ہے۔ اگر کینگرو اپنی دم زمین سے اوپر کی طرف اٹھا لے تو وہ چھلانگ نہیں لگا سکتا۔

یہ اپنی دم کو توازن برقرار رکھنے کیلیے استعمال کرتے ہیں۔ اور یہ اپنے قد کی اونچائی سے تین گنا اونچی چھلانگ لگا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US