دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں لوگ دودھ، سبزیاں، دالیں، گوشت اور اناج کھانے کے بجائے مٹی کی روٹیوں کو کھاتے ہیں۔
یقین نہیں آرہا ؟ یہ لوگ کیسے کھالیتے؟کون سا ملک ہے یہ؟ کیوں کھاتےہیں؟ یقیناً اسی قسم کے سوالات ذہن میں آرہے ہوں گے۔ تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں اس کی اصل وجہ:
٭ سیریبئین جزائر کا ایک چھوٹا سا ملک ہیٹی ہے۔ جس کا دار الحکومت پورٹ او پرنس ہے۔
٭ اس ملک کی آبادی 11 لاکھ کے قریب ہے۔
٭ یہ اتنا غریب ترین ملک ہے کہ جہاں لوگوں کے لئے اناج، سبزی، دالیں اور گوشت خریدنا انتہائی نہ ممکن ہے ۔
٭ یہ لوگ زندہ رہنے کے لئے پہاڑی مٹی کو پانی میں گھول کر اور ذرا سا تیل ڈال کر روٹی بناتے ہیں اور اس کو ایک دن دھوپ میں سکھا کر اگلے روز کھاتے ہیں۔
٭ یہاں کے لاکھوں بچے خون کی کمی اور اینیمیا کی بیماری کا شکار ہیں۔