کیا آپ کو معلوم ہے کُچھ لوگوں کے بال گُھنگریالے کیوں ہوتے ہیں؟

image

بعض لوگوں کے بال سیدھے ہوتے ہیں اور کچھ افراد کے گھنگریالے بال ہوتے ہی لیکن ایسا کیوں ہے؟

٭ بالوں کی نشوونما کا انحصار فولیکل (Follicles) پر ہوتا ہے اور اسی وجہ سے بال سیدھے، کم گھنگریالے یا زیادہ گھنگریالے ہوتے ہیں۔

٭ فولیکلز کی بھی تین اقسام ہوتی ہیں اسی لئے بال بھی تین طرح کے ہوتے ہیں۔

٭سیدھے بال گول فولیکل سے اُگتے ہیں۔

٭ لہردار بال بیضوی شکل کے فولیکل سے اُگتے ہیں۔

٭ بہت زیادہ گھنگریالے بال چپٹے فولیکل سے اُگتے ہیں۔

٭ بالوں کی تعداد:

بالوں کی تعداد ان کے رنگ پر منحصر ہوتی ہے۔ جیسے:

٭ گولڈن بال:

جن کے بال گولڈن ہوتے ہیں ان کے سر پر 1,40,000 بال پائے جاتے ہیں۔

٭سرخ بال:

جن لوگوں کے بال قدرتی طور پر لال ہوتے ہیں ان کے سر پر 90,000 بال ہوتے ہیں۔

٭ کالے یا براؤن بال

ایسے لوگ جن کے بال کالے یا براؤن ہوتے ہیں ان کے سر پر 1,10,000 کی تعداد میں بال ہوتے ہیں۔

٭ بال چکنے اور نرم کیوں ہوتے ہیں؟

بالوں کے فولیکلز میں تیل نما غدود پایا جاتاہے جسے(Sebaceous Gland) کہتے ہیں۔ یہ غدود تیل ایسا مادہ پیدا کرتا ہے جو بالوں کو چکنا اور نرم کرتا ہے۔

٭عمر بڑھنے پر زیادہ تر لوگوں کے بال سرمئی یا سفید کیوں ہو جاتے ہیں؟

عمر بڑھنے پر بال اس وجہ سے سرمئی یا سفید ہوتے ہیں کیونکہ بالوں میں ایک اور مادہ جسے میلانن (Melanin) کہتے ہیں یہ پایا جاتا ہے اور جب یہ بننا رک جائے تو بال سفید ہوجاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US