ناخن چاہے کتنے ہی خوبصورت تراش خراش کیئے گئے ہوں لیکن اکثر لوگوں کے ناخنوں پر سفید نشانات دکھائی دیتے ہیں جن سے متعلق بہت سی باتیں گردش کرتی ہیں کہ ان نشانا ت کی آخر وجہ کیا ہے۔
٭ کیلشیم کی کمی:
عام طور پر کیلشئیم کی کمی کے باعث ناخنوں پر یہ سفید نشانا ت پڑتے ہیں کیونکہ ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں اور جسم فعال زیادہ نہیں رہ پاتا جس کے ردِعمل کے طور پر کیلشئیم کی کمی ہوجاتی ہے۔
٭ناخن کی چوٹ:
ناخنوں پر سفید نشان بعض اوقات چوت لگنے یا دروازے میں ہاتھ آنے کی وجہ سے بھی پڑجاتے ہیں جوکہ طویل عرصے کے بعد جاتے ہیں ۔
٭ پروٹین کی کمی:
پروٹین کی کمی کے باعث ایک طرف جہاں جسم تھکا تھکا رہتا ہے وہیں ناخنوں پر ایسے نشانات آجاتے ہیں ۔
٭ الرجی:
خواتین ناخنوں پرنیل پالش کا زیادہ استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے نیل پالش یا تھنر کے استعمال کی وجہ سے ناخنوں پرالرجی کی صورت میں یہ نشانات پڑ جاتے ہیں۔
٭زنک کی کمی:
جسم میں زنک کی مقدار کم ہونے کے باعث بھی ناخنوں پر نشانات آنے لگتے ہیں۔
٭ مینی کیور:
بہت زیادہ مینی کیور کرنے کی وجہ سے بھی ناخنوں پر نشانات پڑجاتے ہیں جوکہ خاصے معیوب دکھائی دیتے ہیں۔