بظاہر تو یہ تصویر دیکھنے میں بالکل عام سی ہے جس میں ایک لڑکی کمرے میں تصویر کھنچوا رہی ہے۔ تاہم اس تصویر میں کچھ ایسا موجود ہے جو بالکل ٹھیک نہیں۔
درحقیقت اس تصویر میں کچھ ایسا ہے جو کئی افراد نظر انداز کر جاتے ہیں لیکن جب علم ہوتا ہے تو یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
لڑکی میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں بلکہ حقیقت جاننے کے لئے آپ کو کسی اور چیز پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ پیچھے موجود آئینہ ہے جہاں آپ کو جواب مل جائے گا۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس آئینے میں لڑکی کا عکس بھی منہ سامنے کئے ہوئے ہے جو کہ ناممکن ہے۔ یعنی یہ لڑکی اور اس کا عکس دونوں کیمرے کی جانب دیکھ رہے ہیں حالانکہ آئینے میں اس کی پشت نظر آنی چاہئے۔
اس تصویر میں لڑکی کا عکس سامنے کی جانب کیسے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن یقیناً یہ تصویر دیکھ کر آپ بھی خوف کا شکار ہوگئے ہوں گے۔