لال شربت کی دلچسپ کہانی اور اس کا پاکستان اور ہندوستان سے کیا تعلق ہے؟

image

لال شربت پیئے بغیر روزہ پورا ہوتا ہے نہ افطار، گرمی ختم ہوتی ہے نہ پیاس۔ سب کا ہر دلعزیز لال شربت آخر بنایا کس نے کوئی یہ نہیں جانتا بس ہم اس کو پی کر راحت حاصل کرنے سے مطلب رکھتے ہیں۔

چلیں آج ہم بتاتے ہیں آپ کو یہ لال شربت صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ انڈیا بھر میں بھی مشہور ہے۔

اس کو تمام سافٹ ڈرنکس کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ اس کی تاریخ ہندوستان اور پاکستان کے قیام سے بھی پرانی ہے۔



کیونکہ روح افزا نے خود کو 'سوفٹ ڈرنکس کی دنیا میں حرفِ اول اور حرفِ آخر'' کی حیثیت بخشی ہے۔

روح افزاء کے شربت کا آغاز 1906 میں ہمدرد دواخانہ کے آغاز سے ہی ہوا تھا جس کا افتتاح اس وقت کے وائسرائے لارڈ منٹو نے کیا تھا۔

اپنے قیام سے لے کر آج تک روح افزاء پاکستان اور ہندوستان میں خرید و فروخت ہونے والا ایک مشہور شربت ہے۔

اس بات کا اعتراف خود بھارت کی 2013 کی بلاک بسٹر فلم "یہ جوانی ہے دیوانی" میں رنبیر کپور نے روح افزاء کا ذکر کر کے کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US