وہ کونسا ملک ہے جہاں کانٹے دار اس پودے کو کاٹنے سے 25 سال جیل میں قید کردیا جاتا ہے؟

image

پودے انسانی ماحول کے سب سے بہترین دوست ہیں چاہے ان میں پھول اور رس ہو یا کانٹے ہوں۔ مگر بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث اکثر لوگ پودوں اور درختوں کو کاٹ دیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسا بھی ملک ہے جہاں کانٹے دار پودے کیکٹس کو کاٹنے پر بڑی بھاری سزا اور جیل میں قید کی سزا دی جاتی ہے۔

حیرت ہو رہی ہوگی کہ ایسا کون سا ملک ہے جو بغیر کسی پھل اور رس کے کانٹے دار کیکٹس کو بھی کاٹنے پر سزا دیتا ہے۔

جی ہاں!

ریاستہائے متحدہ امریکا کی ایک ریاست ایریزونا ہے۔ اس کا جنوب مغربی علاقہ صحرا، وسطی علاقہ سطح مرتفع اور شمال مغربی علاقہ ایک وسیع پلیٹو ہے۔ اس جگہ کثیر تعداد میں مشین سازی، غذائی اشیاء اور شیشے کی اشیاء کے کارخانے ہیں۔ تانبا، ریت بجری اور چاندی معدنی پیداوار ہیں۔

اس ریاست میں کیکٹس کو کاٹنے یا نقصان پہنچانے پر حکومت کی جانب سے 25 سال جیل میں قید بامشقت کی سزا دی جاتی ہے۔

ایریزونا میں کثیر تعداد میں کیکٹس پائے جاتے ہیں اور یہ یہاں کا قومی پودا ہے۔

کیکٹس کو ختم کرنا بڑے قانونی جرم میں شمار ہوتا ہے اور اس پر کئی لاکھ ڈالرز کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑجاتا ہے۔

لیکن ایسا کیوں؟

ایسا اس لیے کیونکہ ایک کیکٹس کو پھرپور طور پر نشوونما پانے اور اس میں پھول لگنے میں تقریباً ایک صدی یعنی 100 سے 200 سال تک کا وقت درکار ہوتا ہے اور اسی لئے یہاں پر یہ قانونی جرم سمجھا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US