خواتین ہوں یا مرد حضرات ہاتھوں کی جانب اگر غور کیا جائے تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگوں کی ہاتھوں کی رگیں بہت نمایاں طور پر نظر آرہی ہوتی ہیں۔
کچھ لوگ ان کے بارے میں خیال کرتے ہیں کہ یہ فٹنس کی نشانی ہے۔ کچھ کا کہنا ہے کہ کتنے حسین ہاتھ لگتے ہیں جن کی رگیں دکھتی ہیں۔
ان تمام باتوں کے باوجود یہ بات قابلِ غور ہے کہ آخر یہ رگیں کیوں نمایاں ہوتی ہیں؟
٭ جن لوگوں کا رنگ صاف ہوتا ہے یعنی گورے رنگ والے حضرات کی جلد پر رگیں زیادہ نمایاں نظر آتی ہیں۔ کیونکہ جلد کی اوپری سطح شفاف ہوتی ہے لہٰذا اندر کی رگیں نظر آنا عام بات ہے۔
٭ جسمانی کمزوری کی وجہ سے بھی رگیں ابھر آتی ہیں۔ کیونکہ جسم کی چربی کی تہہ پتلی ہوجائے تو رگیں براہِ راست اوپری جلد سے دکھائی دینے لگتی ہیں۔
٭ کثرت سے ورزش اور وزن زیادہ اٹھانے کی وجہ سے جلد کے ٹشوز پھٹ جاتے ہیں یہ بھی ایک وجہ ہوتی ہے رگوں کے ابھار کی۔
٭ حاملہ خواتین کی رگیں بھی ابھر آتی ہیں کیونکہ دورانِ حمل ان کے جسم میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد یہ رگیں اپنے آپ اندر بیٹھ جاتی ہیں۔
٭ لیکن اگر رگیں واضح ہونے کے ساتھ سینے میں درد، سانس لینے میں مشکل، رگوں کی سوجن ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے۔