جس طرح ریل گاڑی کے بیت الخلاء کا فضلہ زمین پر گرتا ہوا جاتا ہے اسی طرح لوگوں کا ایک عام خیال یہ ہے کہ جہازوں کے بیت الخلاء سے نکلنے والا فضلہ بھی آسمان سے ٹپکتا ہوا زمین پر آگرتا ہے۔
کیا واقعی اتنے بڑے جہاز میں بھی یہی نامقعول فعل ہوتا ہوگا؟
کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ جہاز سے فضلہ زمین پر آتا ہے؟
ایسا بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو آپ پر بھی کبھی نہ کبھی جہاز کے گزرنے کے ساتھ گندگی آکر گرتی۔
دراصل جہاز کے نچلے حصے میں ایک بڑا پیرا شوٹ ٹائپ کنٹنیر نصب ہوتا ہے جو کہ اس تمام گندگی کو اپنے اندر جمع کرتا رہتا ہے۔
پھر جیسے ہی جہاز ائیر پورٹ پر لینڈ ہوتا ہے مسافروں کے باہر نکلنے کے بعد ایک واشنگ کنٹینر اس پیراشوٹ کی صفائی کرتا ہے جس میں فضلہ جمع ہوتا ہے۔
یہ بھی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے جہاز کی صفائی اور دوبارہ روانگی میں وقت لگ جاتا ہے۔