کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کس پاکستانی مشہور سیاستدان کے بچپن کی تصویر ہے؟

image

کہتے ہیں اگر بچپن یاد کرنا ہو تو پرانی تصاویر دیکھ لو، تمام ماضی کے گزارے گئے لمحات اور یادیں ایک دم تازہ ہوجاتی ہیں۔

پرانی تصاویر چاہے وہ کسی کی بھی ہوں کبھی کبھی دل کو چھو جاتی ہیں۔ ہم آپ سے مختلف اداکار و فنکار، گلوکار کی بچپن کی تصاویر سے متعلق سوال کرتے ہیں جن کے آپ کبھی ٹھیک جواب دیتے تو کئی بار جواب دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں،

تو چلیں آئیں اور بتائیں کہ اوپر موجود تصویر میں یہ پاکستان کی کونسی مشہور سیاستدان ہیں۔

خوبصورت لباس میں ملبوس ماتھے پر جھومر لگائے کیا آپ اس معصوم بچی کو پہچان سکتے ہیں؟

اگر نہیں پہچانے تو آئیں ہم بتاتے ہیں۔

بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں یہ پیاری بچی دراصل پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی ہیں۔

شرمیلا فاروقی سن 1975 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور کئی سالوں سے پیپلز پارٹی کی نمائندگی کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US