پاکستانیوں کے چند ہنسا دینے والے دلچسپ عمومی قومی جھوٹ جو تقریباً سب ہی بولتے ہیں ۔۔۔۔

image

ہمارے بڑے ہمیں جھوٹ نہ بولنے اور سچ کہنے کی تلقین کرتے ہیں اور جھوٹ بولنے پر گناہ سے ڈراتے بھی ہیں جوکہ یقیناً صحیح بھی ہے۔

لیکن اس سب کے باوجود ٹوئٹر پر ہوئی ایک مہم سے معلوم چلا ہے کہ ہم پاکستانیوں کے قومی جھوٹ کون کون سے ہیں؟ جو کہ ہر پاکستانی کے گھر میں کبھی نہ کبھی ضرور بولے جاتے ہیں۔

لائف سیویئر کے نام سے ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئیٹ کیا جس میں پاکستانیوں سے قومی جھوٹ بتانے کا کہا گیا۔



تمام نوجوان صارفین نے اس دلچسپ موضوع پر اپنی رائے کا اظہار شرارتی تجربات شئیر کر کے کیا۔

پشمالہ ندیم نامی صارف نے ٹوئیٹ پر بچپن کا سب سے زیادہ سنا جانے والا جھوٹ بتایا :بیٹا ان کو باہر جا کر بولو امی/ابو گھر پر نہیں ہیں۔’



بچپن میں سچ بات نکلوانے کے لیے امی کی جانب سے بولا جانے والا جھوٹ: "مجھے سب سچ سچ بتا دو میں کچھ نہیں کہوں گی" کا جملا انعم کیانی نے ٹوئٹ کیا۔



جس کے جواب میں سچ بتانے کے بعد پھر کیا تاثر امی کی طرف سے ملتا تھا یہ سلمان نامی صارف نے میم میں بڑا واضح دکھایا ہے۔



مویریک قریشی نامی صارف نے کہا کہ ‘جب مہمان گھر سے جاتے ہوتے ہوئے آپ کو پیسے دیں تو مجبوراً والدین کی شکل کر دیکھ کر ہمیں کہنا پڑتا تھا کہ 'نہیں آنٹی اس کی کیا ضرورت تھی'۔



بڑے ہوں یا بچے جب کسی بھی جگہ پہنچنے میں دیر ہو جائے تو روایتی پانچ لفظ ادا کرتے ہیں کہ ‘بس پانچ منٹ میں آیا’ اور یہ پانچ منٹ زندگی میں کبھی ختم نہیں ہوتے۔ اس جھوٹ کا ٹوئیٹ پر بلال ملک نے بتادیا۔



عبیرہ نے لکھا کہ ارے ہم اسے بہو نہیں بیٹی بنا کے گھر لے جا رہے ہیں۔ جوکہ شادی کے وقت عموماً ساسیں لوگوں کے سامنے جھوٹ کہہ کر اپنی محبت کا اظہار کررہی ہوتی ہیں۔



ڈاکٹر کون نامی صارف نے ایزی لوڈ والی صبا کا تذکرہ کردیا جوکہ اپنا نام صبا بتا کر لوگوں سے موبائل میں ایزی لوڈ کے لئے میسیجز کرتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پلیز اس نمبر پر 100 روپے کا ایزی لوڈ کروا دے ۔ میں بہت ضرورت میں ہوں۔ اور میں صبا ہوں۔



لاریب ستار نے محبت میں گہرے لڑکوں کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتا کا جھوٹ یاد دلوا دیا۔



نہ صرف یہ بلکہ قرآت العین حیدر نامی صارف نے تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار پر گائے جانے والا گانا " تم جیتو یو ہارو، سنو ہمیں تم سے پیار ہے" اس گانے کو بھی ایک جھوٹ کا درجہ دے دیا۔



یہ ہمارے دلچسپ سے قومی جھوٹ ہیں جن کو ٹوئٹر صارفیں نے بتایا ارو بڑی تعداد میں لوگوں نے پسند کئیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US