ایک ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران پی ایم اے کی سیکٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ یہ حکمرانوں کا کام ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتی صورتحال کو کس طرح سنبھالنا ہے۔
ڈاکٹر قیصر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس ایک لاعلاج مرض ہے اور اس سے بچنے کے لئے صرف احتیاط ضروری ہے۔
ڈاکٹر قیصر سجاد کا مزید کہنا تھا کہ حکومتوں کے درمیان تکرار کا سلسلہ چل رہا ہے کہ کیا چیز کھولنی اور کیا بند رکھنا ہے اور اب سب کچھ کھل گیا ہے، یہ سب دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ہے۔ ویڈیو ملائظہ کریں۔