سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

image

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔


جبکہ دس گرام سونا 1929 روپے اضافے سے 97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 12 ڈالرز اضافے سے 1825 ڈالر فی اونس تک بڑھ گیا ہے۔


آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوی ایشن کے مطابق: بین الاقوامی سطح پر سونے مہنگا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔


For Daily Gold Rates: Click Here


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US