فرانسیسی صحافی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سوال کیا کہ آپ اپنے اہل خانہ کو اپنے ہمراہ کیوں نہیں لاتے؟
جس کے جواب میں سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے کہا کہ ان کے اہل خانہ طبعی اور عام زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ وہ نمایاں ہونے یا لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں ہونا چاہتے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے غیرملکی دوروں میں انہیں اپنے ساتھ نہیں لے کر آتے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ گھر میں میری اہلیہ اور 4 بچے ہیں۔ میں اس بات کا خواہش مند ہوں کہ آج جس منصب پر ہوں اس کی وجہ سے ان کی زندگی متاثر نہ ہو۔
مزید سعودی شہزادے نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے طبعی زندگی گزاریں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو نمایاں نہیں کرنا چاہتے۔
ان کی زندگی کے حوالے سے چند دلچسپ باتیں درج ذیل ہیں۔
1- سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شمار دنیا کی بااثر ترین شخصیات میں ہوتا ہے اور انہوں نے بہت کم عمری میں خوب شہرت حاصل کی۔
2- محمد بن سلمان اپنے اسکول اور کالج کے وقت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم تھے ساتھ ہی ان کا شمار سعودی عرب کے دس بہترین طلبہ میں ہوتا تھا۔
3- میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 اکتوبر 2018 ایم آئی ایس کے چئیرمین شاہ محمد بن سلمان کو ان کی بہترین خدمات کے نتیجے میں میگزین مڈل ایسٹ نے انہیں سال کی عمدہ ترین شخصیت قرار دیا تھا۔