ٹریفک پولیس کی سال 2025 کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری

image

کراچی ٹریفک پولیس نے سال 2025 کے ٹریفک حادثات کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں اموات اور زخمی ہونے والوں میں کمی کے مثبت رجحانات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کا مقصد شہریوں کو حادثات کی وجوہات سے آگاہ کرنا اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے ذریعے انسانی جانوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ میں 477 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ آخری چھ ماہ میں یہ تعداد 326 پر آ گئی جس سے مجموعی طور پر 151 قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی پہلے چھ ماہ میں 886 سے کم ہو کر آخری چھ ماہ میں 642 تک پہنچ گئی جس سے 244 افراد انجری سے بچائے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس اور کمرشل گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب کے اقدامات ٹریفک نظم و ضبط اور عوامی تحفظ میں مثبت نتائج لائے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی، تجزیاتی ٹیموں اور سخت قانون نافذ کرنے کے عمل کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US