اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری 27 جنوری تک بڑھا دی۔ عدالت نے پانچ مقدمات بشمول 9 مئی کیس میں ان کی گرفتاری پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کی غیر حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے، جس کے بعد سماعت آئندہ 27 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ اگلی سماعت پر بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوں یا ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنائیں۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت مختلف مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی پر مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کا مقدمہ درج ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US