دنیا کے کسی بھی ملک میں چلے جائیں آپ کو ہر جگہ جاپان کی ٹیکنکیل مشینری، الیکٹرک اپلائنسز تو ضرورنظر آئیں گے کیونکہ یہ وہ ملک ہے جو تمام عالم کے لئے اپنی مثال آپ ہے۔جاپانی قوم دنیا کی بہترین قوموں میں سے ایک ہے ۔ ہر طرح کی ٹیکنالوجی جاپان کے پاس ہے جس سے شاید کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
ایک سروے کے مطابق کہا یہ جاتا ہے کہ: ''جاپانی بہت ذہین ہے۔''
آخر ایسا کیا ہے ان لوگوں کے پاس جو یہ اتنے ذہین ہیں۔۔۔۔ کوئی بھی نئی چیز لوگ سوچتے ہی ہیں کہ جاپان اس کی ایجادکرڈالتا ہے۔۔۔ کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیا ہے اور کیوں ہے۔۔۔؟
اس کی چند ایک وجوہات ہیں :
وجوہات
• جاپان کا ہر فرد سال میں 2450 گھنٹے کام کرتا ہے جو کہ دوسری قوموں کے مقابلے میں پانچ گنا ہے۔
• یہاں جو شخص محنت نہیں کرتا اس کو کوئی پسند نہیں کرتا ہے۔ اسی لئے ہر شخص آگے بڑھنے کی دوڑ میں کچھ نیا کارنامہ ضرور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
• یہ لوگ اس لئے اتنے ذہین ہوتے ہیں کیونکہ:
جاپان میں ایک ایسا ''کڈز مانیا'' نامی پارک بنایا ہوا ہے جوکہ اپنے اندر مکمل ایک شہر ہے جہاں جس طرح عام شہروں میں زندی گزاری جاتی ہے اسکول، ہسپتال، لیب، مشینری، فیکٹریاں سب کچھ موجود ہوتی ہیں ان کو بالغ انسان چلاتے ہیں، لیکن اس کڈز مانیا میں شہر کے تمام اصول واجارات بچے چلاتے ہیں۔ بچوں کو ان کے اساتذہ اس حد تک سکھاتے ہیں کہ بچے چھوٹی عمر میں ہی بڑوں جیسے پیشہ ورانہ کام سیکھ جاتے ہیں۔ اور یہی اس قوم کے ذہین ہونے کی اہم وجہ ہے۔
• یہاں کے لوگ بہت ایماندار اور محبِ وطن ہوتے ہیں اور ہر کام ملک کی ترقی کے لئے کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسی وجہ سے جاپان ترقی کی راہوں پر گامزن رہتا ہے۔