کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ، اسنارکل جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے، جہاں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ زیڈ اے انٹرپرائزز نامی فیکٹری کے سیکنڈ فلور پر لگی، چھٹی کا وقت ہونے کے باعث فیکٹری میں کوئی ملازم موجود نہیں تھا۔
فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے 8 فائر ٹینڈرز اور 2 اسنارکل آپریشن میں مصروف ہیں، آگ کی شدت برقرار ہے تاہم فائر فائٹنگ کا عمل جاری ہے، خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب ناظم آباد نمبر 2، انکوائری آفس کے قریب گھر میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔