ہماری مسلح افواج نے سرحدوں کے محفوظ ہونے کا پھر ثبوت دے دیا، بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں۔

جامشورو کیڈٹ کالج پٹارو میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث بھارت پر فتح حاصل کی اور ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی طاقت صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ اس کے کردار سے بھی ناپی جاتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا پر واضح ہوچکا ہے کہ پاکستان ایک منظم اور ثابت قدم ملک ہے جو ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US