دُلہا بننے سے پہلے چند ٹپس آپ کو بھی لازمی اپنانی چاہئیں ۔۔۔۔ مرد حضرات یہ 5 آسان گرومنگ ٹپس آزمائیں اور ہینڈسم نظر آئیں

image

سُنا تھا کہ شادی کے مواقعوں پر صرف دُلہن کا ہی سب سے زیادہ سجنا سورنا ہوتا ہے لیکن آج کے موجودہ دور میں یہ بات غلط ثابت ہوگئی ہے۔ آج کے دور میں پاکستانی مرد حضرات بھی اپنی شادی کے لئے اُتنا ہی بھن ٹھن کے تیار ہوتے ہیں کہ جتنا ایک دلہن ہوتی ہے۔

مرد حضرات کے خوش لباسی کے بھی بنیادی اصول ہوتے ہیں۔ جیسے کہ روزمرہ زندگی میں جب آپ کسی سے ملتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کا لباس آپ کی شخصیت کو دوسروں کے سامنے ابھارتا ہے۔

سامنے والوں پر آپ کا پہلا تاثر اس وقت ہی بااثر ثابت ہوسکتا ہے، جب آپ زبردست شخصیت کے مالک ہوں۔ اس کیلئے جن چند باتوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ درج ذیل ہیں۔

1- بالوں کی باقاعدگی سے کٹنگ/ سیٹنگ

الجھے، بکھرے اور بڑے بال کسی بھی انسان کی شخصیت کو خراب کر دینے کا سبب بن سکتے ہیں ۔اکثر مرد حضرات حجام یا سلون جانے کے لئے بالوں کے زیادہ بڑھنے کا انتظارکرتے ہیں، جوکہ ایک غلط سوچ ہے۔ اگر آپ کو حجام کے پاس گئے 4 ہفتوں سے زیادہ وقت گزر گیا ہے تو فوری طور پر ہی کسی سلون کا رُخ کریں۔ انسان کے بالوں کی کٹنگ اور اسٹائلنگ اس کی شخصیت کی پہچان ہوتی ہے۔ ہیئر اسٹائل آپ کو محفل میں قابلِ ستائش بھی بنا سکتا ہے اور مضحکہ خیز بھی، اسی لئے ضروری ہے کہ آپ بہترین طریقے سے بالوں کو کٹوائیں۔

2- داڑھی کی کٹنگ

مختلف سروے رپورٹس اس بات کی تائید کرتی ہیں کہ داڑھی والے مرد حضرات زیادہ پُرکشش نظر آتے ہیں اور ان کے لئے کول کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے لیکن اگر یہی داڑھی نامناسب انداز میں بنی اور الجھی الجھی ہو تو آپ کی ’کول نیس‘ ختم ہوجاتی ہے۔ داڑھی کے لئے معیاری شیمپو اور ایک اچھے کنڈیشنر کے علاوہ داڑھی پر لگانے والے خاص تیل کا بھی استعمال کریں۔ یہ تیل آپ کی داڑھی کے بالوں کونرم و ملائم اور انہیں چمکدار بنائے گا۔ داڑھی کی درست کٹنگ، ٹریمنگ کے ساتھ کنگھا بھی کرتے رہنا چاہئے۔

3- چہرے / جلد کی دیکھ بھال

جِلد کی دیکھ بھال عورتوں ہی نہیں مردوں کے لے بھی خاصی ضروری ہوتی ہے۔ کیونکہ مردوں کا خواتین کے مقابلے میں زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں۔ انھیں روزانہ دھوپ اور آلودگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی لئے انھیں خواتین سے زیادہ جِلد کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ گرومنگ میں مرد اور نوجوان اپنی جلد کا خیال رکھنے کے لئے روزانہ نہیں صحیح تو ہفتے میں ایک بار لازمی کلینزنگ کروائیں اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ کی اسکن صاف ستھری نظر آئے گی اور آپ چلتے پھرتے کریم کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

4- معیاری پرفیوم کا استعمال

اپنی شخصیت کو مزید نکھارنے کے لئے اعلیٰ معیاری قسم کی خوشبو کا استعمال کریں جس سے سامنے والا آپ کے اس عمل سے متاثر ہو۔

5- ناخن تراشیں

بڑے اور لمبے ناخن بھی آپ کی شخصیت کو آپ کے دوستوں ، رشتے داروں کے سامنے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں۔ خود کو 5 منٹ دیں اور اچھی طرح اپنے ناخن کاٹیں ساتھ ہی پیروں کے ناخن بھی تراشیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US