محکمہ پاسپورٹ میں جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف

image

محکمہ پاسپورٹ نے پاسپورٹ درخواستوں، پرنٹنگ اور مجموعی کارکردگی کی نگرانی کے لیے ایک جدید اور خودکار مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایات پر ہیڈکوارٹرز میں 24 گھنٹے فعال خصوصی مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق نئے ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر تمام آپریشنز کی نگرانی اور جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس جدید نظام کے تحت پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے سے لے کر اس کی پرنٹنگ اور ڈیلیوری تک ہر مرحلے کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے سسٹم کی مدد سے پاسپورٹ دفاتر میں رش کی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی جبکہ عملے کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل اور نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے بیک لاگ اور مشینری کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھی جائے گی۔

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق جدید مانیٹرنگ سسٹم سے محکمہ پاسپورٹس کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ افسران اور عملے کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ دفاتر میں شہریوں کے رش کو بھی مانیٹر کیا جائے گا اور نشاندہی ہونے پر مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US