پی آئی اے نجکاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر

image

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ حکومت 23 دسمبر کو پی آئی اے کی نجکاری کرنے جا رہی ہے، جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر عدالت نے اس درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر نہ کیا تو عوام کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

درخواست گزار کے مطابق پی آئی اے ایک قومی اثاثہ ہے اور اس کی نجکاری جلد بازی میں کرنا عوامی مفاد کے منافی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو روکا جائے اور معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US