بھارتی نامور ہدایت کار کرن جوہر کے ایک پروگرام میں گوری خان نے بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے شاہ رخ خان کے والدین نہیں ہیں لیکن اگر وہ آج ہوتے تو گھر کا ماحول کافی مختلف ہوتا، اب چونکہ میں گھر کی سربراہ ہوں تو دیوالی، ہولی اور دیگر تہوار منانا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خود ہندو ہیں تو اسی لئے سہانا اور آریان بھی زیادہ ہندو مذہب کو فالو کرتے ہیں جبکہ اُن کا چھوٹا بیٹا ابرام اپنے والد یعنی شاہ رخ خان کو زیادہ فالو کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں۔
دوسری جانب شاہ رخ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کے تینوں بچے تمام مذاہب کو اپنائیں اور اُن کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سب کے لئے ان کا مذہب ، روایات اور رسومات خاص اہمیت کی حامل ہیں۔
اپنے انٹرویو کے اختتام میں شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں پر ہی چھوڑ دینا چایئے کہ وہ خود تمام مذاہب کو دیکھنے اور سمجھنے کے بعد فیصلہ کریں کہ انہیں کس مذہب کو فالو کرنا چاہیے۔