سردی کا موسم عموماً لوگوں کو پسند ہوتا ہے کیونکہ وہ گرمی سے بچے رہتے ہیں اور انہیں گرم کپڑے پہننے کا موقع بھی مل جاتا ہے۔ اب بات اگر شادیوں کی کریں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ سردی کے موسم میں شادیوں کی تقریبات میں جانے سے نہ بچے گھبراتے ہیں، نہ خواتین، نہ لڑکیوں کو سردی کی شادی بری لگتی ہے اور نہ ہی لڑکوں کو۔ کیونکہ کپڑے چاہے کتنے بھی بھاری پہن لیں پسینہ آنے کا ڈر ہوتا اور نہ گرمی لگنے کا۔
سردی کے موسم میں شادی کرنے کے ایسے ہی چند ایک فوائد ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جن کو جان کر آپ بھی اس موسم میں تقریبات میں شرکت کرنا پسند کریں گے؛
وجہ:
سردی کے موسم میں شادی کرنے کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ:
• کپڑے پہننے کے بعد نہ تو الجھن ہوتی، کپڑوں میں چاہے کتنے ہی موتی ہوں یا کڑھائی کا بھاری کام ہو ان کو آسانی سے سنبھال لیا جاتا ہے اور نہ پسینے کی فکر ہوتی۔
• اسکے علاوہ آپ کا اتنی محنت سے کیا ہوا میک اپ ضائع ہوتا ہے بلکہ تقریب کے شروع سے آخر تک میک اپ بھی ایک جیسا فکس رہتا ہے۔
• کپڑوں کے ساتھ میچنگ کی شال بھی کندھوں پر لٹکانے کے کام آجاتی ہے اور یوں سردی سے بھی بچے رہتے ہیں۔
• یہ موسم ایسا ہوتا ہے کہ جب لوگ زیادہ تر اپنے گھروں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ جب کوئی شادی بیاہ کی تقریب رکھتا ہے تو مہمان بھی کوشش کرتے ہیں کہ جلد ہی اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔ یہ بھی ایک بڑا فائدہ ہے۔
• شادی کے بعد عموماً لوگ گھومنے پھرنے کے لئے باہر جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جس وقت وہ باہر نکلیں تو موسم بھی خوب مزے دار ٹھنڈا ہو اور مری کے علاوہ دیگر علاقوں میں برفباری بھی ہورہی ہو، اس لحاظ سے بھی سردی کی شادیاں بڑی فائدہ مند رہتی ہیں۔
• اس موسم میں جیسا چاہیں ہیئر سٹائل بنالیں آپ کے بال خراب نہیں ہوتے اور ہیئر سٹریٹنر کیئے بغیر ہی بال سیدھے رہتے ہیں۔