کرشنگ سیزن میں بھی چینی کی درآمد کا سلسلہ جاری

image

وفاقی حکومت نےنومبر میں مزید 76 ہزار 752 میٹرک ٹن چینی درآمد کرلی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 8 ہزار 142 ٹن چینی درآمد کی گئی، نومبر میں 12 ارب 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کی 76 ہزار 752 ٹن چینی درآمد کی گئی۔

قبل ازیں جولائی تا نومبر 3 لاکھ 8 ہزار 142 ٹن چینی درآمد کی گئی تھی، 5 ماہ میں مجموعی طور 49 ارب 4 کروڑ 20 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے 4 جولائی کو 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نےچینی درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کی تھی، چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US