وفاقی حکومت نے پنشن اور تنخواہ ایک ساتھ لینے پر عائد پابندی کا خاتمہ کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن کیسز میں 22 اپریل اور 19 جون کے آفس میمورنڈمز فوری طور پر ختم کردیے گئے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پنشن اور تنخواہ دونوں لینے کی اجازت بحال کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ ملازمت سے متعلق احکامات واپس لینے کا اعلان کیا گیا ہے اور ریٹائرڈ افسران کو دوبارہ ملازمت پر مکمل مالی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ڈبل بینیفٹ اسکیم بحال کردی گئی ہے جس کے تحت دوبارہ تعینات ریٹائرڈ ملازمین تنخواہ اور پنشن بھی لیں گے۔