جنوبی افریقا کے ہوٹل میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

image

جنوبی افریقا میں ایک ہوٹل میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک قصبے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سفید منی بس اور ایک سلور سیڈان میں سوار تقریباً 12 نامعلوم مشتبہ افراد نے ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے، جس کیلیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US