کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر پرسن بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
بلاول کا کہنا ہے کہ انہیں معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد فوری طور پر انہوں نے قرنطینہ اختیار کرلیا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افراد ماسک کا لازمی استعمال کریں۔